پاکستان (نیوز اویل)، میری گڑیا تیری رخصتی کا دن آ ہی گیا ۔۔ مشہور شخصیات کا اپنی بیٹیوں کے ساتھ بتایا ہوا وہ دن، جو دوبارہ نہیں آئے گا
۔
پاکستان میں بہت سی مشہور شخصیات ہیں جو آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ عوام ان کی زندگی سے با خبر رہنا پسند کرتی ہے۔ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو بیٹیوں کے والدین ہیں۔ ان سے متعلق
خبریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک شخصیت قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ہیں۔ وہ پانچ بیٹیوں کے والد ہیں اور ہمیشہ ہر معاملے میں اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔
ان کا اپنی بیٹیوں کے ساتھ رویہ لوگوں کو بہت پسند آتا ہے۔ اس لحاظ سے وہ ایک مثالی والد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بڑی صاحبزادی کی شادی
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے لے طے کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کا رشتہ طے کر دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ بہت بار شاہین شاہ آفریدی کے خاندان کی طرف سے رشتے کی بات کی گئی تھی۔ جب شاہد
آفریدی نے اپنی بیٹی سے پوچھا تو وہ مزید پڑھنا چاہتی تھی۔ بڑوں کی خواہش پر فیصلہ کیا گیا کہ ابھی رشتہ کر دیا جائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ دونوں
کے رشتے سے بہت خوش ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ بیٹی کی رخصتی کا سوچ کر جذباتی ہو جاتے ہیں۔
شاہد آفریدی ایسے والد ہیں جو ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو
سپورٹ کرنے کے حق میں ہیں لیکن جب بھی ان کی بیٹیوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ سب سے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ بات گواہ ہے کہ انہیں بیٹیوں سے کس قدر محبت ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف یوسف نے بھی حال ہی میں اپنی بیٹی کو رخصت کیا اور اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور
اپنی بیٹی کی رخصتی سے متعلق ایک جذباتی تحریر بھی لکھی۔ اس تصویر کو دیکھ کر اور اس تحریر کو پڑھ کر آپ خود کو جذباتی ہونے سے روک نہیں پاتے۔ بہت خوبصورت الفاظ میں محمد یوسف نے لکھا ہے کہ
انہوں نے اپنی بیٹی کو بہت نازوں سے پالا اور اسے ہاتھ میں کھلایا اور آج وہ اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ وہ اس کے سر پر دست شفقت رکھ کر اسے رخصت کر رہے ہیں۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…