میرے بچے اپنے والد کے بارے میں پڑھیں گے۔۔۔ چوتھی کلاس کی کتاب میں سرفراز احمد کی زندگی پر کیا مضمون لکھا گیا؟

پاکستان (نیوز اویل)، میرے بچے اپنے والد کے بارے میں پڑھیں گے۔۔ چوتھی کلاس کی کتاب میں سرفراز احمد کی زندگی پر کیا مضمون لکھا گیا؟
۔

 

 

 

حال ہی میں چوتھی جماعت کے نصاب میں اردو کی کتاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان سرفراز

 

 

 

 

احمد کے بارے میں ہے۔ سرفراز احمد سے متعلق مضمون نصاب کی کتاب میں چھپنے کا مطلب ہے کہ چوتھی جماعت کے بچے بھی کرکٹ کے نامور بلےباز اور بہترین کپتان کے بارے میں پڑھ سکیں گے۔

 

 

 

سرفراز احمد نے قومی ٹیم میں بیش قیمت خدمات سر انجام دیں جن میں سے سب سے زیادہ قابل ذکر 2017 کی چیمپئنز ٹرافی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں سرفراز احمد

 

 

 

نے ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ سرفراز احمد کی زندگی سے متعلق ایک مضمون کو چوتھی کلاس کی اردو کی کتاب میں حال ہی میں شامل کیا گیا۔

 

 

 

نصاب کی کتاب میں آپ کے نام کا مضمون چھپا ہے تو یہ واقعی اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ سرفراز احمد کے لیے بھی یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔ اس پر ان کی اہلیہ خوش بخت نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا کہ خدا کا شکر ہے۔ ان کا کہنا

 

 

 

 

تھا کہ یہ بات ان کے لئے لیے باعث فخر ہے کہ ان کے بچے اب اپنی نصاب کی کتابوں میں اپنے والد کے متعلق بھی پڑھیں گے۔ بے شک عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل اور رسوا کر دیتا ہے۔

 

 

 

 

2006 میں انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے دوران سرفراز احمد نے ٹیم کو فتح دلائی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کی دو ٹرافیز بھی جیت چکے ہیں

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *