اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔ بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا۔
جب کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالا گیا تھا۔ کرنسی کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کے کراچی میں فلیٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایان علی کا فلیٹ کراچی کے پوش علاقے میں واقع ہے ، اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں ایان علی کاکہنا تھا کہ جعل، سازی کے ذریعے کراچی میں میرے فلیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے، میرے فلیٹ کی فروخت کا معاہدہ تیار کیا گیا جس پر میرے جعلی دستخط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی معاہدے پر میرا قومی شناختی کارڈ نمبر بھی غلط لکھا ہوا ہے جبکہ مجھے ادائیگی کا چیک تیارکیا گیا جسے متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بھی ج، علی قرار دیا ہے۔
ماڈل گرل کا کہنا تھا کہ میری پاکستان میں عدم موجودگی پر میرے فلیٹ پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے فلیٹ کسی کو فروخت نہیں کیا نہ ہی مجھے کوئی ادائیگی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جعلساز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ ایان علی طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے شوبز میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…