میں جانتا ہوں یہ نوکری بہت مشکل ہے مگر پھر بھی۔۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کو بڑی سرکاری نوکریاں کیوں دیں گئیں؟

پاکستان (نیوز اویل)، میں جانتا ہوں یہ نوکری بہت مشکل ہے مگر پھر بھی ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کو بڑی سرکاری نوکریاں کیوں دیں گئیں؟
۔

 

 

 

آجکل ایک بات دیکھنے میں آئی ہے کہ مشہور شخصیات کو اعزازی نوکریاں دینے کا سلسلہ کافی فروغ پارہا ہے۔ حال ہی میں مشہور اداکار فہد مصطفی کی فلم ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے پولیس والے کا کردار ادا کیا

 

 

 

 

تھا۔ ان کے اس کردار کو بخوبی نبھانے پر اور مثبت طریقے سے معاشرے پر اثر ڈالنے کی وجہ سے ان کو اعزازی طور پر ایس پی کا عہدہ دیا گیا۔
یوم آزادی پر فہد مصطفی کو ایس پی کی یونیفارم دیھ

 

 

 

گئی۔ ان کی فلم قائد اعظم زندہ باد میں انہوں نے گلاب کا کردار ادا کیا جو کہ فلم میں ایس ایچ او ہوتا ہے۔ فلم میں ان کے کردار کو بہت پذیرائی ملی اور ان کے کردار نے معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دیا۔

 

 

 

کراچی پولیس کے سی سی پی او آفس میں یوم آزادی کے دن ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔ اس تقریب میں فہد مصطفی کو ایس پی کی اعزازی نوکری سے نوازا گیا۔

 

 

 

جس کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرکے کیا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ ذمہ داری والا کام ہے اور بالکل آسان نہیں۔ وہ کوشش کریں گے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

 

 

 

کچھ ماہ قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز گیندباز شاہین شاہ آفریدی کو بھی اعزازی طور پر خیبرپختونخوا پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ دیا گیا۔

 

 

 

شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی مشکل نوکری ہے کیونکہ ان کے والد کے 25سال پولیس کی نوکری کرتے رہے ہیں جب کہ بھائی 13 سال سے پولیس کی

 

 

 

 

نوکری کر رہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ نہایت مشکل کام ہے لیکن میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ہمیشہ ملک کی خدمت کے لیے حاضر رہوں۔

 

 

 

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کرکٹ میں آنے سے پہلے پاکستان نیوی کا حصہ تھے۔ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی پر فخر زمان کو نیوی میں لیفٹیننٹ کا عہدہ اعزازی طور پر دیا گیا۔ جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *