اہم خبریں

ناخن آپ کی صحت کے متعلق کیسے خبردار کرتے ہیں! کہیں آپ بھی تو کسی خطرناک بیماری میں مبتلا نہیں ہیں! جانیے

پاکستان (نیوز اویل)، ناخن آپ کی صحت کے متعلق کیسے خبردار کرتے ہیں؟

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے ناخن ہماری

 

 

صحت کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔ ناخنوں کو دیکھ کر یہ پتا چلایا جاسکتا ہے کہ انسان صحت مند ہے یا اس کو کوئی بیماری لاحق ہے۔ اس لیے ناخنوں کے رنگ تبدیل ہونے یا ان پر دھبوں کے نمودار ہونے کا خیال رکھنا چاہیے اور فوری طور پر ماہر امراض جلد سے معائنہ کروا کے علاج کروانا چاہیے۔

 

 

 

یہ ضروری نہیں ہے کہ ناخنوں میں تبدیلی کسی مرض کی وجہ سے ہی ہو۔ اکثر یہ معمول کا عمل بھی ہو سکتا ہے۔ ناخنوں کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو بھی ناخن موٹے یا پیلے ہو سکتے ہیں۔

 

 

اگر ناخنوں کا رنگ سفید ہو جائے یا ناخنوں پر سفید دھبے نمودار ہو جائیں تو وہ اس بات کی نشاندہی ہوتے ہیں کہ جسم میں خشکی یا کسی قسم کا انفیکشن ہے۔ یہ نمونیا یا دل کی بیماری مری کی علامات بھی ظاہر کرتے ہیں۔

 

 

 

ناخنوں کی رنگت ہلکی زرد ہو جائے تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے۔ ناخنوں کی زردی مائل رنگت موروثی بھی ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بھی ناخن پیلے اور سخت ہو سکتے ہیں۔

 

 

 

ناخنوں پر چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے دھبے نمودار ہونا جسم میں خشکی یا خارش کی علامت ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار یہ بالوں کے امراض کی وجہ سے بھی نمودار ہوتے ہیں۔ اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔

 

 

 

ایسا بہت کم ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار ناخن نیلے رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کیل مہاسوں یا ملیریا کے علاج کے لیے ادویات استعمال کر رہے ہیں تو یہ ان ادویات کے ریاکشن کے طور پر بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ اس مخصوص دوا کے استعمال کو ختم کر کے ڈاکٹر کی بتائی ہوئی کوئی اور دوا استعمال کرنی شروع کی جائے۔

 

 

۔
کچھ لوگوں کے ناخنوں میں باربار پس آجاتی ہے۔ یہ فنگس کی وجہ سے انفیکشن ہوتا ہے جس کا اگر علاج بند کروا دیا جائے یا ناخنوں کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ بار بار بن جاتی ہے۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس کا مکمل علاج کروانا ضروری ہے۔

 

 

 

کیموتھریپی یا تیز بخار کے نتیجے میں ناخنوں پر نمودار ہونے والی لکیریں عام سی بات ہے لیکن اگر لکیریں صرف ایک ناخن پر نمودار ہو رہی ہیں تو وہ جلد کے کینسر کی علامت ہیں۔

 

 

 

ناخنوں کی سرخی مائل رنگت ہونے کی وجہ فنگس یا بیکٹیریا ہیں۔
اگر ناخنوں کے مسائل مشکل سے ٹھیک ہوتے ہوں تو یہ اس بات کی نشاندہی ہو سکتے ہیں

 

 

 

کہ آپ کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے کیونکہ اس مرض میں خون کی گردش کم ہو جاتی ہے لہذا ناخنوں کے امراض سے نجات پانے میں بھی وقت لگتا ہے۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago