پاکستان (نیوز اویل)، معجزہ سے مراد اللہ کے حکم سے انسان کے ہاتھوں ہونے والا ایسا کام ہے جو غیر معمولی ہو۔ اس کی وجہ نہ پیش کی جا سکے کہ یہ کیسے ممکن ہو سکا۔
معجزات نبوی سے مراد وہ کام ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حکم سے سرانجام دیئے اور کوئی عام انسان انہیں کرنے میں ناکام رہتا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ قرآن کی صورت میں موجود ہے
جو رہتی دنیا تک قائم کر رہے گا اور اس میں کسی قسم کی تحریف یا تبدیلی ممکن نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔ قرآن حکیم میں نہ ہی ترمیم ممکن ہے اور نہ کسی ذی روح کے پاس اتنی طاقت اور قابلیت ہے کہ وہ اس جیسی اور کتاب لا سکے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کر دیا۔ کفار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اگر آپ واقعی اللہ کی طرف سے معبوث کردہ ہیں تو کوئی معجزہ دکھائیے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کر دیا۔
واقعہ معراج بھی پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے جس میں آپ نے ساتوں آسمانوں کی سیر کی اور براق پر بیت المقدس پہنچے اور وہاں تمام انبیاء کی امامت کروائی۔ روایات میں ملتا ہے کہ فرشتوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو آب زمزم سے دھویا۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں شفا تھی۔ غزوہ خیبر کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ آنکھوں کے درد میں مبتلا تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر اپنا لعاب دہن لگایا تو وہ فوراً تندرست ہوگئے۔
ایک مرتبہ دودھ کے پیالے میں آپ نے اپنی انگلیاں ڈبو کر خود پیا اور اس میں سے تمام موجود اصحاب کوبھی پلایا پھر بھی پیالے میں موجود دودھ کم نہ پڑا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…