اہم خبریں

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ اس شخص کی دعا ضرور قبول کرتا یے جو

پاکستان (نیوز اویل)، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد 10 بار الله اكبر کہے، دس بار سبحان الله کہے اور پھر دس بار الحمد لله کہے اور پھر اس کے بعد دعا میں جو چاہے مانگے تو اللہ تعالی ہر چیز پر ہاں، ہاں کہتا ہے یعنی اس کی دعا قبول کرتا ہے،

 

 

 

 

 

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن اس شخص سے ضرور راضی ہو جائے گا جو صبح اور شام کے وقت یہ ذکر کرے اور اقرار کرے کہ میں اللہ کے رب ہونے پر راضی ہوں،

 

 

اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اللہ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔جو بھی شخص اللہ کی توحید کا اقرار کرے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرے،

 

 

 

اور اسلام کو سچا دین سمجھنے کا اقرار کرے تو اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے۔ اللہ قیامت کے دن اس شخص کو ضرور راضی کرے گا جس نے اسے دنیا میں راضی کیا۔

 

 

وہ شخص جو اللہ سے مغفرت کا طلب گار ہوتا ہے اور دنیا اور آخرت میں خیر و عافیت کی دعا کرتا رہتا ہے، اللہ اس سے بھی خوش ہوتا ہے۔اللہ کو اس کا یہ عمل پسند آتا ہے

 

 

کہ وہ دن بھر کی مصروفیت میں بھی اپنے رب کو نہیں بھولتا اور اپنے رب کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے اور اپنے رب کی طرف سے بھیجے گئے نبی کی نبوت کا اقرار کرتا ہےاور اپنے رب کی طرف سے بھیجے گئے دین کے حق ہونے کی گواہی دیتا ہے۔

 

 

 

پھر اللہ کو رب جانتے ہوئے وہ اس سے اپنی خیر و عافیت کی دعا کرتا ہے۔ اللہ تعالی اس کو دنیا اور آخرت میں اپنی رحمت کے خزانوں میں سے اتنا عطا فرمائے گا کہ وہ راضی ہو جائے گا۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago