Categories: اہم خبریں

نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا آج64واں یوم شہادت ،پڑھئے انکی بہادری کی داستان

پاکستان (نیوز اویل)، نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا 7 اگست کو 64واں یوم شہادت ،پڑھئے انکی بہادری کی داستان
۔

 

 

 

نشان حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو جنگ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے شہید ہوجانے والے فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک شہید میجر طفیل محمد ہیں جن کا 64 واں یوم شہادت 7 اگست کو منایا گیا۔

 

 

 

12 جولائی 1914 کو پنجاب کے شہر ہوشیارپور میں پیدا ہونے والے میجر طفیل محمد کو 1943 میں فوج میں کمیشن ملا۔ انہوں نے 1947 میں میجر کا عہدہ پایا اور اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئے۔ پاکستانی فوج میں انہوں نے بیش بہا خدمات سر انجام دیں۔

 

 

 

1958 میں ان کو مشن دیا گیا کہ ان کو چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنا ہے جو لکشمی پور میں مورچہ بند تھے۔ دشمن کی چوکی پر حملے کے بعد دشمن کی طرف سے جوابی فائرنگ شروع ہو گئی جس کی وجہ سےم

 

 

 

میجر طفیل محمد زخمی ہوگئے لیکن وہ آگے بڑھتے رہے۔ انہوں نے دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن ناکارہ بنا دی۔ بالآخر دشمن نے پسپائی اختیار کر لی۔
یہ 7 اگست 1958 کا دن تھا جب دشمن کو زبردست شکست دینے کے بعد میجر طفیل محمد نے جام شہادت

 

 

 

نوش کیا۔ ملک کی سالمیت کی خاطر جواں مردی سے لڑنے اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago