لاہور(نیوز ڈیسک ) دہائیوں بعد پاکستان کو ایف 16 طیاروں پر مزید انحصار کی ضرورت نہیں رہی، پاک فضائیہ جلد ہی امریکی جنگی طیاروں سے زیادہ جدید جنگی طیارے حاصل کر لے گی، جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 میں چوتھی جنریشن والے تمام جنگی طیاروں کی خصوصیات موجود ہوں گی ۔ واضح رہے کہ عسکریذرائع کی جانب سے گزشتہ برس بتایا گیا تھا پاکستان نے بالآخر چوتھی جنریشن والے جنگی طیارے کو تیار کر لیا ہے۔
پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 طیارے کو ناصرف مکمل کر لیا ہے، بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی کر لی گئی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری سال کے وسط سے شروع کی جائے گی۔ بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ باقاعدہ طور پر مارچ 2022 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے
کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2022ء تک آپریشنل ہوگا۔ جبکہ دوسری جناب مزید پاک فضائیہ جے ایف 17 بلاک 2 طیاروں کی مکمل کھیپ حاصل کر چکی ہے۔ بلاک 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمینڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ قرار دیا گیا ہے۔یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں
ہی تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…