پاکستان (نیوز اویل)، نمازیوں کو جوتے کیسے اٹھانے چاہیے؟ مسجد کے باہر لگے نوٹس بورڈ نے سب کو حیران کر دیا ، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نوٹس بورڈ کی تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے ،
آپ کو وہ نوٹس بورڈ دیکھ کر حیرت کا جھٹکا اس وقت لگے گا جب آپ اس کی پہلی لائن پڑھیں گے ” مسجد کے باہر جوتے اٹھانے کا مسنون طریقہ کار ”
یعنی ایک مرتبہ تو بندہ حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ مسجد سے جوتے اٹھانے کی بات کی جارہی ہے ، لیکن آپ ضرور دوسری لائن پڑھ کر ٹھنڈا سانس بھریں گے، جس میں لکھا ہے کہ ” اپنا جوتا ہمیشہ بائیں ہاتھ میں اٹھائیں۔ ”