گوجرہ (این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گیانہیں ،گردن سے پکڑکرلاناپڑے گا،الیکٹرانک ووٹنگ میشن پوری دنیا میں استعمال ہورہی ہے ،ٹیکنالوجی سے نہ الیکشن کمیشن کو ڈرنا چاہیے اور نہ ہی اپوزیشن کو،عمران خان اصلاحات کے لیے ووٹ لے کر آئے ،انکو آئینی طور پر اصلاحات سے کوئی نہیں روک سکتا،ای وی ایم ایک حقیقت ہے ،پاکستان کو اس حقیقت کے ساتھ چلناہے ،عمران خان اس کو ممکن بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزرگ سیاستدان و سابق سینیٹر ایم حمزہ مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اسامہ حمزہ اور انجینئر عکرمہ حمزہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔’’این این آئی ‘‘کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اشفاق، اسد زمان چیمہ،خاور شیر گادھی، خالد بشیر ٹرانسپورٹر،ایم پی اے سعید احمد سعیدی، سابق صوبائی وزیر خالد ملک ٹوانہ، ودیگر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیاوہ ممکن بنائیں گے، عمران خان نے بڑی کرپشن دورکردی چھوٹی کرپشن کو ختم کرنے میں وقت لگے گا اور اس کے لیے عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ملک میں مہنگائی ہے ہم مانتے ہیں مہنگائی کا انحصار ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں کمی بیشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا مجھے سابق سینیٹر ایم حمزہ کی تعزیت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے بھیجاہے، ایم حمزہ کی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کے بیٹوں اسامہ حمزہ اور عکرمہ حمزہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…