پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ سلیکٹر یا سلیکٹڈ سن لے نواز شریف اور عوام کے درمیان سے ہٹ جاؤ ،اگر تم نے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو زمین کے نیچے بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نوازشریف کو قید میں بھی نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی تھی۔
اگر انسانی منصوبہ بندی سے نواز شریف کو روکا جاسکتا تو آج نواز شریف کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوتا،یہ یہاں ایک پیج پر بیٹھے ہیں ، نواز شریف لندن میں ہے اس کے باوجود نواز شریف ہر انتخاب میں ان کے گھر میں گھس کر چوٹ لگاتا ہے،اب 1999 کی طرح نواز شریف اکیلا نہیں ہے، اس کی بیٹی اس کی سپاہی بن کر کھڑی ہے۔
کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش جسے ورلڈ کپ کا نام دیا وہ امریکا میں بیٹھ کر رچائی تھی،آزاد کشمیر کی وادیوں میں بھی آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گونج رہا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا نعرہ لگانے سے میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کیوں کہ میری رگوں میں خالصتاً کشمیری خون ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی جس میں عدم حاضری کی درخواست جمع کروائی کیوں کہ بھلے عدالت مجھ سے ناراض ہوجائے تاہم بلوچ والوں سے ملے بغیر واپس نہیں جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام سنتے ہی ان کے مخالفین پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…