اہم خبریں

نواز شریف قیدی کے طور پر برطانیہ گئے ہی نہیں۔۔۔ اصل حقیقت سامنے آگئی!

پاکستان (نیوز اویل)، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قاہرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف قیدی کے طور پر برطانیہ نہیں گئے۔

قمر زمان کائرہ سابق وزیر اطلاعات اور نشریات رہ چکے ہیں اور حال ہی میں ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات ہوئی ہے لیکن ان میں نواز شریف نہیں ہے کیونکہ نواز شریف قیدی کے طور پر برطانیہ نہیں گئے بلکہ علاج کرانے گئے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری کو اسلام آباد میں لانگ مارچ ہو گی یہ دراصل ایک کسان مارچ ہو گی جو کہ نچلے طبقے کے حقوق کے لیے ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت آج ہی ختم ہو جائے اور ساری عوام بھی یہی چاہتی ہے کہ حکومت ختم ہو جائے کیونکہ پچھلی کسی بھی حکومت نے اس طرح سے مہنگائی نہیں کی ہے اس طرح سے ٹیکس نہیں لگائے ہیں جس طرح اس حکومت نے لگائے ہیں یہ حکومت نے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکال دیا ہے جب تک حکومت ختم نہیں ہوگی ملک کے یہی حالات رہیں گے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے لیکن حکومت اقتدار کے نشے میں بیٹھی ہے۔

یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جو کہ اسلام آباد میں ہوگی پولیس والے سے پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو لونگ مارچ کرنے سے نہیں روکیں گے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی 23 مارچ کے تقدس کو ذہن میں رکھے۔ اور اب پاکستان تحریک انصاف نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے جو کہ کراچی میں ہوں گی۔

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago