پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے ایک پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ میاں نواز شریف کو واپس لے کر آؤں گا۔
حال ہی میں ایازصادق میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ نے کہا تھا کچھ بڑا ہے تو آپ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے گئے تھے اور ان کو ساتھ لے کر نہیں آئے تو کیا بڑا ہونے والا تھا اس سوال پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے یہ نہیں کہا تھا کہ میاں نواز شریف صاحب کو واپس لے کر آؤں گا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شیخ رشید کی طرح کوئی نجومی نہیں ہوں جو ایسے ہی فضول میں پیشین گوئیاں کرتا رہوں میں نے صرف ایک بات کی تھی جو کہ میرے دل میں تھی اور اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں تھا کہ نواز شریف صاحب کو واپس لے کر آرہا ہوں میرے نواز شریف صاحب سے سیاست کے علاوہ بھی تعلقات ہیں میں ان کی عیادت کرنے ہسپتال گیا تھا ۔
یاد رہے کہ ایاز صادق کا دسمبر میں یہ بیان سامنے آیا تھا کچھ بڑا ہونے والا ہے جس پر میڈیا نے اس بات کو کافی اٹھا لیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نواز شریف کو واپس لے کر آرہے ہیں یا نواز شریف کی واپسی ہورہی ہیں جس پر ایاز صادق نے ایسی بات کہی ہے لیکن حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے ایسی تمام باتوں کی تردید کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ نوازشریف کو واپس لا رہے ہیں۔