اہم خبریں

نوا ز شریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ،پارٹی قیادت کو اس سلسلہ میں آگاہ کر دیا گیا ،مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا جلد مشاورتی اجلاس متوقع ،ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے اس سلسلہ میں مر کزی قیادت سمیت اپنے خاندانی افراد کو آگاہ کر دیا ہے وہ جیل جانے کو تیار ہیں اور پاکستان آکر مسلم لیگ ن کی قیادت کرنا چا ہتے ہیں تا کہ وہ اپنی جماعت کو آئندہ الیکشن کے لئے مضبوط اور فعال کر سکے ،اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی قیادت بہت جلد مشاورتی اجلاس طلب کر رہی ہے ،مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بہت جلد مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کے واپسی آنے کے فیصلے پر غور کرے گی ، میاں نواز شریف کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ اکتوبر میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں ،اس حوالے سے فیملی ممبران کے ساتھ ساتھ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

7 days ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 week ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago