ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ نے نور مقدم ق ت ل کیس میں تمام وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظکرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ عطا ربانی نے نور مقدم ق ت ل کیس میں تھراپی ورکس کے سی ای او ڈاکٹر، دیگر 5 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی،
نور مقدم کے وکیل شاہ خاور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین سمیت 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ۔سماعت کے دوران تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کا نام ایف آئی آر میں در ج نہیں ہے لیکن اس کے باوجو د انہیں گرفتا ر کیا گیا ہے، ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو ق ت ل کیا، پھر اپنے والدین کو بتایا، والدین نے تھراپی ورکس والوں کو کال کی کہ وہاں جاکر بیٹے کو دیکھیں۔
طاہر ظہور کے ملازم دروازہ توڑ کر گھر کے داخل ہوئے تھے ۔بیرسٹرظفراللہ نے دلائل دیئے کہ میرے موکل پر الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے شواہد چھپانے کی کوشش کی جبکہ میرے موکل طاہر ظہور واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھے، ان کی عمر 73 سال ہے۔مدعی وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش کال ریکارڈ اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہےجس کے بعد رابطوں کے باعث تھراپی ورکس، ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔
تھراپی ورکس کے سی ای او کا ملزم ظاہر جعفر کے والد سے رابطہ ہوا تھااور واقعے کے دن ملزم ظاہر جعفر کے والد نے تھراپی ورکس والے کو کال کی، ذاکر جعفر، عصمت آدم جی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کا فیصلہ آیا، انہوں نے چیلنج نہیں کیا،تھراپی ورکس کا ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کرنا کوئی جواز نہیں ہے۔عدالت نےفریقین کے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد نورمقدم ق ت ل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور ملزم ظاہرجعفرکے والدین سمیت چارملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 6 ستمبرتک توسیع کردی۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…