Categories: Uncategorized

نور پہلی منزل سے گرکر دروازے کی طرف دوڑی نور مقدم کے قتل سے عین پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نور مقدم کیس سے متعلق سی سی ٹی وی میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔اسلام آباد میں سفاکی سے قتل کی گئی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم پہلی منزل سے نیچے گرتے ہی دروازے کی طرف دوڑی لیکن ملزم ظاہرجعفر اسے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گیا اور دروازہ بند کردیا۔اس واقعے سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو میں گارڈ بھی نظرآرہا ہے لیکن اس نے ملزم کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ویڈیوکے مطابق بحالی مرکز کی ٹیم کافی دیربعد ملزم کے گھر پہنچی اور ٹیم کے آنے سے قبل ہی ملزم نور مقدم کو قتل کرچکا تھا۔دوسری جانب نور مقدم قتل کیس میں انکشاف ہوا ہےکہ ملزم ظاہر جعفر کے گھر سے نور مقدم نے اپنے ڈرائیور کو فون کرکے والدین کو بتائے بغیر 7 لاکھ روپے کا فوری انتظام کرنے کا کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق نور مقدم 18 تاریخ کو اتوار کی رات سوا 9 بجے اپنے گھر سے نکلی اور لگ بھگ آدھے گھنٹے بعد پونے 10 بجے ظاہر کے گھر پہنچ گئی تھی جب کہ نور نے 19جولائی کو پیر کی صبح 9.50 پر اپنے ڈرائیور خلیل کو فون کیا جس کے بعد اس کا کئی بار ڈرائیور سے رابطہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نور مقدم کے ڈرائیور خلیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ نور مقدم نے اسے فون کال کی اور کہا کہ اسے فوری طور پر 7 لاکھ روپے چاہئیں جن کا والدین کو پتا نا چلے۔ ڈرائیور کے مطابق اس نے نور مقدم سے کہا کہ وہ 7 لاکھ کا انتظام نہیں کر سکتا جس پر نور مقدم نے کہا کہ پیسے بہت ضروری چاہئیں، کسی دوست سے لے لو، اپنے جاننے والوں سے انتظام کردو۔ڈرائیور کا کہنا ہےکہ اس نے 3 لاکھ روپے کا انتظام کیا اور 19 جولائی کو پیر کے روز دوپہر کے وقت نور مقدم کی جانب سے دیے جانے والے پتے پر وہ ظاہر جعفر کے گھر پہنچا، نور مقدم کو فون کیا تو انہوں نے کہا میں باہر نہیں آ سکتی، پیسے خانسامے کے حوالے کر دو جس کے بعد ڈرائیور نے 3 لاکھ روپے خانسامے کو پکڑا دیے۔ڈرائیور خلیل کے مطابق اس نے پولیس کے سامنے ملزم ظاہر جعفر کے خانسامے کی شناخت کردی ہے جب کہ ڈرائیور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب نور مقدم نے اسے پہلی بار فون کیا تو کہا کہ والدین کو بتا دو کہ میں لاہور جا رہی ہوں، ڈرائیور جب والدین کو لاہور سے متعلق بتانے گھر کے اندر گیا تو نور مقدم کی والدہ نور مقدم کے والد سے اسی معاملے پر بات کر رہی تھیں اور والد کہہ رہے تھے کہ کل عید کا دن ہے اورنور لاہور کیوں جارہی ہے۔ڈرائیور کے مطابق وہ سمجھ گیا کہ نور مقدم نے اپنی والدہ کو فون کر دیا ہے، اس لیے وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے واپس آ گیا۔تحقیقات کرنے والے ذرائع کے مطابق نور کا اپنی والدہ سے رابطہ تھا اور نور نے اپنی زندگی کے آخری روز یعنی 20 جولائی کو منگل کے دن صبح 10 بجے اپنی ماں سے ٹیلی فون پر بات بھی کی۔ جیو نیوز نے ڈرائیور کے بیان اور اغوا اور تاوان سے متعلق جب پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ کیا ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو یرغمال بنا کر تاوان لے رہا تھا؟ کیا ظاہر جعفر نور مقدم سے گن پوائنٹ پر فون کروا رہا تھا؟ اس معاملے کی نئے زاویوں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔قبل ازیں اسلام آباد نورمقدم قتل کیس میں بڑی پیشرفت، پولیس نے ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے والدین اور 2 ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق کیس کی تفتیش میں ملزم سے متعلق مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ لڑکی نور مقدم کو پوری منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم امریکا فرار ہونا چاہتا تھا، ملزم نے دوستوں سے مشاورت بھی کی اور پوچھا کہ کسی کو قتل کردوں تو کیا پکڑا جاؤں گا؟ملزم نے دوستوں سے کہا کہ امریکی شہری ہوں کیس نہیں بنے گا، ملزم نے نور مقدم کو اپنے گھر بلایا اور اس کا فون بھی آف کروا دیا۔پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے بحالی مرکز کو سیل کرنے کا حکم بھی دے دیا، پولیس کے مطابق ملزم بحالی مرکز میں کلاسیں لے رہا تھا، ملزم کی والدہ نے بحالی مرکز کی ٹیم کو فون کر کے بلایا تھا۔دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے سابق پاکستانی سفارتکار کی دختر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 26سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعدسرکو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ زیادتی کابھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایاکہ اسکی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا، مقتولہ سے زیادتی ہونے کابھی خدشہ ہے ، ملزم نے انتہائی بے دردی سے اس کو قتل کیا، ادھر رات گئے پولیس کو مقتولہ نورمقدم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ جس میں موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی نہ ہ ونے کی نشاندہی کی گئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا سر تیز دھار آلہ سے بےدردی کے ساتھ دھڑ سے الگ کیاگیا۔مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے، رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر زخموں کے متعدد نشان ہیں، مقتولہ کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم بتائے گئے ہیں۔مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فرانزک تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔جس کے نتائج ملنے پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔تاہم پولیس کی طرف سے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست چیف کمشنر آفس کے ذریعے وزارت داخلہ بھجوا دی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد نام ای سی ایل میں شامل کرلیا جائےگا۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago