پاکستان (نیوز اویل)، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں عمر کوٹ میں عوامی مارچ سے گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا سندھ کی عوام کے بہت برے حالات ہیں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہے ہے یہ ایک اچھا فارمولا ہے کہ نوٹ پی پی کا ہوں اور ووٹ پاکستان تحریک انصاف یعنی عمران خان کا ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنا چاہتا ہے چھوڑ گئے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور اپوزیشن پارٹی صرف باتیں بنا رہی ہیں تحریک عدم اعتماد کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمرکوٹ میں 10 سال سے میں لوگوں کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن یہاں پر دھاندلی سے 2013 میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی جیت گئی تھی اور یہاں پر دھاندلی کے باوجود مجھے ان علاقوں سے ایک ایک لاکھ کے قریب ووٹ ملے تھے ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو میرے جتنے سے ڈر تھا اور انہوں نے اس لیے پچیس پولنگ اسٹیشن میں آگ لگا دی تھی تاکہ میں نا جیت سکوں انہوں نے کہا کہ 2013 میں بلے کے پیچھے کچھ بلیاں لگی ہوئی تھی جو بلے کا حق کھا گئیں تھیں لیکن اب ان بلیوں کو مزید میاؤں میاؤں نہیں کرنے دیں گے۔ اور اس بار ووٹ صرف عمران خان کا ہوگا یعنی ووٹ صرف بلے کا ہوگا۔