پاکستان ( نیوز اویل) ، وسیم بادامی کا شمار پاکستان کے نامور اینکر میں ہوتا ہے اور پاکستان میں شاید ہی کوئی ہو جو ان کو نہیں جانتا اور وہ آج ٹی وی کی ایک مشہور شخصیت ہیں ، حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام نے شرکت کی
جس میں ان کے اس مقام پر پہنچنے کی مشکلات کے بارے میں پوچھا گیا تو اس وقت انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار ایک مشہور ٹی وی چینل میں اڈیشن کے لیے گئے تو اس وقت ان کو چینل کے باہر سے ہی بھاگا دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ
وہ نیوز کاسٹر کے لیے اڈیشن دینے کے لیے گئے تو وہاں پر شفٹ انچارج نے ان سے پوچھا کہ تم یہاں پر کیا کر رہے ہو تو انہوں نے کہا کہ میں بھی ٹی وی میں خبریں پڑھنا چاہتا ہوں اس وقت میں اڈیشن کے لیے آیا ہوں تو اس نے پہلے تو مجھے
اوپر سے نیچے تک دیکھا اور پھر کہا ہے کہ تم یہاں سے چلے جاؤ تمہارا یہاں پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، کیونکہ تمہیں دیکھ کر مجھے یہ پتہ چل گیا ہے کہ اگلے 30 سال تک بھی تم اس قابل نہیں ہو گے کہ یہاں پر آ کر خبریں پڑھ سکو ,
وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ مایوس ہو گیا تھا اور لیکن اسی وقت میں نے ایک دعا کی کہ یا اللہ پانچ سال میں ہر طرح سے جی جان لگا کر محنت کروں گا اور باقی تجھ پر چھوڑ دوں گا اور جو بھی میری قسمت میں ہوگا اس کو مان لوں گا ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں بہت چھوٹا لگتا تھا
اور لوگ اس لیے بھی مجھے زیادہ سیریس نہیں لیتے تھے اور اس کے بعد میں نے داڑھی مونچھ رکھ لی اور عینک بھی لگانے لگا ، اور دو سال تک شدید محنت کی جس کے بعد مجھے ایک نیوز چینل نے جاب آ فر کر دی اور اس کے بعد میں مزید محنت کرتا گیا اور پورے چار سال کے بعد مجھے اس نیو چینل سے کال آئی جہاں پر مجھے دروازے سے ہی بھگا دیا گیا تھا اور اس وقت
میرا اللہ تعالی پر یقین مزید پختہ ہو گیا کہ وہ آپ کی محنت کو ضائع نہیں جانے دیتا ، اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا گیا ،
we should work hard to achieve something wasim badami is a famous Pakistani news caster and anchor person who is actually famous for his ramadan transmissions and a very hard working man
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…