پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں پیکا قانون کے معاملے میں بات کی۔
حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ کی کہ “نیازی کو ایک اور شرمندگی مبارک ہو!
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔اگر کوئی گرفتاری ہوئی تو ڈی جی ایف آئی اے ذمہ دار ہوں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ ” ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان پھر سے سب کے سامنے شرمندہ ہو گئے ہیں اور ان کے قانون کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ یہ درست نہیں ہے کہ اس طرح کے قوانین بنائے جائیں اور اس کا صرف اور صرف یہ مقصد تھا کہ صحافیوں کو دباؤ میں لایا جائے اور حکومت کے خلاف بات کرنے والے اپوزیشن لیڈرز کو چپ کر وا دیا جائے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں وزیر قانون فروغ نسیم کی طرف سے ایک قانون پیش کیا تھا جسے بعد میں منظور بھی کر لیا گیا تھا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے پیکا ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس پر دستخط کر کے اہم قانون کی بنیاد رکھ دی ہے اور اس قانون کے حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات واضح کی تھی کہ اب جھوٹی یا فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے صدر عارف علوی کے سامنے درخواست پیش کی گئی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر کے باقاعدہ طور پر اس قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ اور جھوٹی خبر پھیلانے والے کو جرمانے کے ساتھ ساتھ پانچ سال قید بھی ہوگی۔ لیکن اسے اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…