نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کے یکطرفہ فیصلے کی وجہ سامنے آگئی، بتایا گیا ہے کہ انہیں خطرے کی وارننگ دینے میں امریکا و برطانیہ سمیت 5 ممالک شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 5 ملکی انٹیلی جنس اتحادنے نیوزی لینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان ختم کرنے کا کہا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا، برطانیہ کے انٹیلی جنس اتحاد نے خطرے کا بتایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطرے کے پیش نظر دورہ منسوخ کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے اس فیصلے کی حمایت کی۔ رپورٹس کے مطابق 5 ملکی انٹیلی جنس اتحاد کا بتایا گیا الرٹ قابلِ اعتماد سمجھا گیا۔
ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی حکومتوں اور کرکٹ بورڈز کے درمیان 12 گھنٹے گفتگو ہوئی۔بتایا گیا کہ دونوں حکومتوں اور کرکٹ بورڈز کی 12 گھنٹے کی گفتگو کے بعد دورہ ختم کیا گیا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…