اہم خبریں

نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ، آئندہ ماہ انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کا معاملہ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی موقف سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کریں گے۔

سیکیورٹی ایکسپرٹ سے تفصیلی رپورٹ لی جائے گی، اس کے بعد ایک سے دو دن کے اندر ہم پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن انٹیلی جنس کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں‌ کرتا،پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ ہو گئی ۔ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیںکہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ۔پھر خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے مختصر اعلامیہ کے مطابق جمعہ کی صبح نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کررکھے تھے،ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی، وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ قبل ازیں غیر ملکی میڈیا نے بتایاکہ نیوزی لینڈکی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے سبب راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ کیلئے اسٹیڈیم آنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام، پی سی بی نے کئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش کیں لیکن نیوزی لینڈ ٹیم کو منانے کی کوششیں ناکام رہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے 11 ستمبر کو پاکستان آئی تھی،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی، میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو شیڈول تھے۔اس کے علاوہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک شیڈول پانچ ٹی 20 میچز بھی کھیلنے تھے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago