اقلیتی امور کے صوبائی وزیر اعجاز اگیسٹن،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے رہنماسلیم صادق،محمد عبداللہ طاہرکی کوششوں سے مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط گروپ جسکا پورا خاندان مسلم لیگ کے قیام میں آنے پر سے ہی اس سے وابستگی رہی آج مسلم لیگ کو خیرآباد کہ کرپی ٹی آئی میں شامل ہوگیا۔
مسعود احمد مرزا برادران کی قیادت میں پرانے مسلم لیگی رہنماچوہددی عبد لحمید مرحوم جوکہ میاں عبدلحق مرحوم اور سابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کے ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ان کے صاحب زادے محمد اختر حمید،سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈاوکاڑہ نے بھی مسعوداحمد مرزا کیب قیادت میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور انھیں اپنی حمایت کا یقین دلوایا۔
مسلم لیگ ن کے اس مضبوط دھڑے کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے مسلم لیگ کو شدید جھٹکا لگا ہے۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں نے مسلم لیگ چھوڑنے کی وجہ مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے ایم این اے ریاض الحق جج کی کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں اصل حقداروں کی بجائے اپنی پسند کے آزاد امیدوار کی حمایت کہاجسکی وجہ سے سلیم صادق اور محمد عبداللہ طاہر نے خوب صورت کھیل کا مظاہرہ کرکے مسلم لیگ کی اہم ووکٹیں اڑا کررکھ دیں۔مرزا برادران نے علاقہ بھر سے آئے ہوئے لوگوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…