پاکستان (نیوز اویل)، آجکل موٹاپا بہت سے لوگوں کا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہوا ہے۔ کیونکہ ہمارے کھانے پینے کی عادات، مقدار اور اوقات میں توازن نہیں رہا۔ اس کے علاوہ صحت بخش کھانا کھانے میں بھی کمی آگئی ہے۔ ہر دوسرا شخص موٹاپے کا شکار ہے جو ایک انتہائی پریشان کن بیماری ہے۔
اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور آپ کا وزن دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کوشش کے باوجود بھی کم نہیں ہو رہا تو اس کے لئے ایک گھریلو نسخہ موجود ہے جو کہ وزن کم کرنے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
نسخہ یہ ہے کہ صبح صبح نہار منہ ایک کپ نیم گرم پانی لیں اور دیسی لہسن کی کم از کم تین پھلیاں اس کے ساتھ ثابت کھا لیں۔ اگر آپ کو لہسن کی پھلیاں ثابت کھانے میں مسئلہ ہوتا ہے تو اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور پانی کے ساتھ نگل لیں۔ اس نسخے کو مسلسل دس دن تک استعمال کیا جائے تو کافی حد تک موٹاپے میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
اکثر لوگوں کے لئے پیٹ کی چربی کم کرنا نہایت مشکل ثابت ہو رہا ہوتا ہے۔ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لئے ایک نہایت موثر نسخہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے سیب کے سرکے کو نیم گرم پانی میں ملا کر پیا جائے۔ یہ پیٹ کی چربی پگھلانے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
سیب کے سرکے اور نیم گرم پانی کے استعمال سے جسم میں تیزابیت ختم ہوتی ہے۔ نظام انہضام بہتر ہوتا ہے۔ خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے اور کھانے کے مضر صحت اجزاء فوری طور پر پگھل جاتے ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…