پاکستان (نیوز اویل)، وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں آج بہت بڑا اعلان کرنیوالے ہیں، وہ کھل کر دل کی بات کریں گے۔
جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول پنجاب جاسکتے ہیں توکیا میں سندھ نہیں آسکتے۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم لاڑکانہ پہنچیں گے اوروہاں اپنی بات کریں گے، میں آج پوچھنے آیا ہوں کہ سندھ کا خزانہ کیوں خالی ہوگیا؟ اسی کا حساب لینے آئے ہیں۔
شاہ محمود کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کو وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے،ہم قبول نہیں کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد جانے والے ہر کارکن کو 30 ہزار روپے دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی لانگ مارچ کیلئے تین تین لاکھ روپے ٹاؤن کمیٹی سے لیے گئے ہیں،یہ عوامی حقوق پر ڈاکہ ہے، اس کے دفاع کے لئے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قوم تیار ہو جائے، وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے، وہ جانتے ہیں یہ ایک ٹولہ جمع ہوگیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم تجدید عہد کیلئے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھی آنے والے ہیں، لاڑکانہ کی انتظامیہ میں سوجھ بوجھ ہے تو وہ ہمارے قافلے کو نہیں روکے گی، ہم نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے قافلے کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…