پاکستان (نیوز اویل)، فرخ حبیب پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ہیں اور انہوں نے حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹویٹ کی ہیں اور جس میں انہوں ے دورہ روس کی وجوہات بتائی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے روس ماسکو میں بھی جا کر ایک بار پھر سے اپنے اصولوں کو اور اپنے موقف کو پوری دنیا کے سامنے فخر سے پیش کر دیا ہے ۔ اور یہ بات کہ طاقت کا استعمال کرنا کسی بھی مسلے کا حل نہیں ہے اس بات کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے اور روس اور یوکرین کو مل بیٹھ کر اپنے معاملات پر بات چیت کرنی چاہیے ۔ فرخ حبیب کا مزید یہ کہنا تھا کہ جو لوگ بس یہی باتیں لے کر بیٹھے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ عمران خان صاحب ایک بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں ۔
اور یہ کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان صرف امن و سلامتی چاہتا ہے یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورے پر روس میں موجود ہیں اور ان کی اس ملاقات میں خطے کی صورت حال، اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…