پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے اور پورا یقین ہے کہ عمران خان صاحب 120 ووٹ بھی نہیں لے سکیں گے اور ان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو استعفی دے دینا چاہیے تھا اب ان کے پاس اپنی ہار تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اور عمران خان رسمی طور پر کچھ دن کے ہی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔