پاکستان (نیوز اویل)، آخرکار وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔
آج وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورہ پر آئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی اور اہم مشاورت کے بعد انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو یہ فیصلہ کرے گی کہ نیا وزیر اعلی کون بنے گا ۔
وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئے ہیں اور اہم فیصلے کریں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے حال ہی میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے اور اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل کر دیا جائے ان کی جگہ پر کوئی دوسرا وزیراعلی بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں علیم خان نے ترین گروپ کو جوائن کیا تھا یہ شرط رکھی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹا دیا جائے جس پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے استعفیٰ پیش تھا لیکن عمران خان نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انہیں تبدیل کر دیا جائے لیکن نیا وزیر اعلی علیم خان کو نہ بنایا جائے بلکہ پرویز الہی کو بنا دیا جائے لیکن ابھی یہ یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اب نیا وزیر اعلی کس کو بنایا جائے گا۔