پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کر لیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے حامد میر کو چیلنج دیا تھا کہ وہ براہِ راست وزیراعظم سے اپوزیشن اور موجودہ سیاسی اور معاشرتی صورت حال پر بحث کریں جس پر حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں چیلنج قبول ہے اگر وزیراعظم کہیں تو اسلام آباد میں ڈی چوک پر ہی شو کر سکتا ہوں ۔