اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس
سے خطاب میں ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ایم این ایز کی مشاورت سے جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر گفتگو ہوئی تو وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…