پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے میں چین کا دورہ متوقع ہے جس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان بہت زیادہ پرجوش نظر آرہے ہیں ۔ عمران خان صاحب کا کہنا ہے کہ میں دورہ چین کے لئے بہت زیادہ منتظر ہوں۔
چینی میڈیا سے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا رشتہ 70 سال پرانا ہے یہ رشتہ ابھی کا نہیں ہے اور انتہائی مضبوط رشتہ ہے اور میں بہت پرجوش ہوں کہ میں چائنہ کا دورہ کروں گا ان کا کہنا تھا کے چائنا نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ساتھ دیا ہے ہمیشہ پاکستان کی آگے بڑھ کر مدد کی ہے اس لیے ہم چائنا کے بہت زیادہ شکر گزار بھی ہیں ۔ اور اس بار چائنا میں اولمپکس ہونے جارہے ہیں جسے بہت سے ممالک نے بائیکاٹ کیا ہے لیکن میں چائنا میں اولمپکس دیکھنے کے لیئے بہت پرجوش ہوں میں نے پہلے کبھی اولمپکس نہیں دیکھیں لیکن چائنا کے ساتھ ہمارا بہت گہرا تعلق ہے ۔
انہوں نے کہا چین نے عالمی وباء کورونا کے ٹائم پر بھی پاکستان کا بہت ساتھ دیا ہے اور چائنا کی کامیابی کی بات کی جائے تو چائنا کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ پچھلے چالیس سال میں انہوں نے تقریبا 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکال کر آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے اور اب چائنا کے پاس ہر سہولت اور جدید ٹیکنالوجی موجود ہے انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے پرائیاورٹی رہی ہیں کہ میں اس چیز کو جانوں کہ جس طرح چائنا نے غربت کو کم کیا ہے اور میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ ایسا نہ ہو کہ غریب عوام غریب سے غریب تر ہوتی جائے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جائے اس لیے چائنہ کے دورے کے دوران میری توجہ ان چیزوں میں بھی رہے گی ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے پاکستان کی کرکٹ بہت اچھی ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ چین کو پاکستان کرکٹ سکھائے اور ایک عظیم چائنا کی ٹیم بھی کرکٹ میں آئے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…