وزیراعلیٰ بزدار نے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی امن وامان کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس ، رینجرز اور دیگر تمام ایجنسیاں اپنے فرائض موثر انداز میں نبھارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے سوائے لاہور میں ایک جگہ کے جہاں کچھ عناصر نے راستے بند کردیئے ہیں۔
بزدار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر غیر تصدیق شدہ میڈیا کی اطلاعات پر دھیان نہ دیں اور مزید کہا کہ ذمہ دار سرکاری ذرائع عوام کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی حکومت کے فرائض میں شامل ہیں اور اس کو موثر انداز میں انجام دیا جارہا ہے۔
انہوں نے صوبے کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت کسی بھی قیمت پر ان کی جان ومال کا تحفظ کرے گی۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…