اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی اصلاحات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے اخیارات سے تجاوز کرتے ہیں، اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں جب تک ان کے سامنے دیوار نہیں بنائی جائیگی اس وقت تک کسی انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی
آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے، جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا،مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ، عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،موجودہ حکومت کی ویکسین کا ریکارڈ بھی جعلی ہے ،مجھے تشویش ہے عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی،جاوید لطیف نواز شریف کے سچے سپاہی اور ان کے بیانیے کے علم بردار ہیں، اگر کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ جواب جمع کرادیں گے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر حملے کرنے والے وہ ہیں جو ماضی میں اداروں کا احترام کرنے کا بھاشن دیتے تھے تاہم اب وہ ہی اقتدار میں آکر حملے کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ذاتی اور سیاسی مخالفت کے باوجود اداروں پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف ایکشن لیں، یہ بہت خطرناک بات ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے، جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مہنگائی پر اپوزیشن کے مایوس کن کردار پر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ہے، عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اس لیے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ رہاہے کہ جس کسی نے ان کی نااہلی اور خامیوں کی نشاندہی کی وہ اس کے اوپر چڑھائی کردیتے ہیں اور ان دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے عتاب کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ
جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں آئی۔نائب صدر نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نیاحتساب کا بھاشن دے کر لوگوں کے سر میں درد کردیا اور اب غیر ملکی دوروں میں ملنے والے تحائف پر بات ہوئی تو انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، یہ ان کا ذاتی مال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا ذاتی یا خاندانی مال نہیں بلکہ پاکستان کی امانت ہے،
لوگوں کو چور کہتے کہتے اسی آر میں چوری شروع کردیں۔مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پیٹرول، آٹا اور چینی کی قیمتیں میں اضافہ ہوا اس لیے اب وزیر اعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ ماضی میں قیمتوں کے اضافے کی وجہ وزیر اعظم کو قرار دیتے تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بنا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ویکسین کا ریکارڈ بھی جعلی ہے اور مجھے
تشویش ہے کہ عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نواز شریف کے سچے سپاہی اور ان کے بیانیے کے علم بردار ہیں، اور اگر کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ جواب جمع کرادیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف کے ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق جواب ہم سب پڑھ لیں گے۔انہوںنے کہاکہ سال 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہارے پھر بھی 5 لاکھ ووٹ ن لیگ کو ہی ملے،
دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں، اتنا کچھ کرنے کے باوجود ہمیں اتنے ووٹ کیسے پڑگئے۔(ن) لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں، پرفارمنس اتنی بری ہو تو لوگ تو بدظن ہوں گے۔مریم نواز نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی
بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے، جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟ ، حکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی گئی تھی ، اب چیئرمین نیب کو بھی دی جا رہی ہے کیا کہیں گی؟ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ
عمران خان کے حصے میں بدترین شرمندگی آئی ہے، بیرون ملک سے وصول تحائف میں عمران خان کی جب اپنی چوری پکڑگئی تو آرام سے کہہ دیا کہ میں حساب نہیں دونگا، آپ کو جواب دینا پڑے گا یہ آپ کا ذاتی مال نہیں ہے، عمران خان کے قلعی کھل گئی، جب حکومت کی مدت ختم ہونے لگتی ہے تو بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی، یہ بہانہ نہیں چلے گا کہ جواب نہیں دوں گا، بلکہ ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، لوگوں کو چورکہتے کہتے اپناچوری کا مال چھپاکرپچھلی گلی سے نکلنے نہیں دینگے،
عمران خان ملک کے سب سے بڑے سرٹیفائیڈ چورہیں۔الیکشن اصلاحات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کو غیر مؤثر سمجھتی ہوں، جب تک دھاندلی کے سوراخ کو بند نہیں کیا جائے گا اور جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں جب تک ان کے آگے دیوار نہیں بنائی جائے گی تب تک اصلاحات کا فائدہ نہیں۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…