اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کو اڈے دینے سے صاف انکار پر پورے خطے کا نقشہ تبدیل ہوا ، سپر پاور کو گھٹنے ٹیک کر افغانستان سے بھاگنا پڑا،تہلکہ خیز دعویٰ

اٹک (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے پیچھے خفیہ ہا تھ ملو ث ہے ورنہ پاکستان تمام قومی اور بین الاقوامی تقر یبات کیلئے محفوظ تر ین ملک ہے، وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کی موثر خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان کا وقار بلند ہو اہے ، حکومت بہت جلد مہنگائی اور بے روز گاری کے عفریت کا خاتمہ کر دے گی

،وزیر اعظم عمران خان اس حقیقت سے بخوبی آگا ہ ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کے مسائل درپیش ہیں اور ان مسائل کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ این اے55 کی عوام کو خطر ناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے45 سے زائد فلٹر یشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں جہاں سے صاف پانی کا حصول ممکن ہو گا ،اس کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،سڑکو ں کی بحالی و مر مت،سکولو ں و مر اکز صحت کی اپ گر یڈ یشن پر بھی کام جاری ہے، ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی معاملات میں اصلا حات کے لیے کو شاں ہیں اور اس کے ذریعے یہ عمل شفاف اور قابل اعتبارہو جائے گا، دریں اثناء معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے آبائی ضلع اٹک کے گاؤں ویسہ میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان اقبال خان کی طرف سے منعقدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب ، انکی جانب سے دیئے گئے عشائیے ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2 حضرو اور ہارون میں قیصر خان کی جانب سے سڑک اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی منعقدہ تقریبات سے خطابات ، میڈیاسے گفتگو اور پاک فوج کے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کی قبر پر حاضری کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان امریکہ کو اڈے فراہم کر دیتے تو یہاں سے افغانستان پر بمباری کرکے امریکہ خود چلا جاتا لیکن افغانستان اور پاکستان کی دشمنی ہماری نسلوں کو منتقل ہوتی رہتی اس سے بچنے کیلئے عظیم اور دلیر لیڈر وزیر اعظم عمران خان نے سپر پاور امریکہ کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا اور اس انکار سے پورے خطے کا نقشہ تبدیل ہو کر رہ گیا جبکہ سپر پاور کو گھٹنے ٹیک کر افغانستان سے بھاگنا پڑا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہو رہا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک نڈر اور بہادر لیڈر قوم کو نصیب ہوا جس نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا موقف پیش کیا اس سے قبل کسی لیڈر نے ایسی جرات نہیں کی تھی،ملک امین اسلم نے کہا کہ پاک افواج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے

، وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولا جا سکتا، کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی عظیم قربانی بہادری کی لازوال مثال ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک گیس اور تیل کے ساتھ ساتھ بجلی بھی پورے پاکستان کو دے رہا ہے جس کی رائلٹی قانون کے تحت صوبہ پنجاب کو مل رہی ہے لیکن وہ رائلٹی ضلع اٹک کے عوام کو نہیں مل رہی ، غازی بروٹھا ہائیڈل پاور منصوبے کیلئے قربانیاں اور اپنی سونا اگلتی زمینیں چھچھ ضلع اٹک کے عوام نے دی ہیں لیکن رائلٹی کا

پیسہ لاہور جا رہا ہے جس پر میں نے اسمبلی ، کابینہ اور وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اٹک کا مقدمہ پیش کیا تو عمران خان نے ہمیشہ کی طرح حق کا ساتھ دیتے ہوئے ضلع اٹک کی رائلٹی کیلئے ڈائریکٹو جاری کر دیا جس پر اب صرف یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ اٹک کو کتنے فیصد حصہ دیا جائے ، رائلٹی ملنے سے اٹک کے عوام کو ہمیشہ کا فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کو قوم خصوصاً اٹک کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago