اہم خبریں

وزیر اعظم کی درخواست پر دو مخیر شخصیات نے اربوں روپے دینے کی حامی بھر لی

پاکستان (نیوز اویل)، وزیر اعظم شہباز شریف نے دو لوگوں سے درخواست کی تھی کہ فنڈز دیں اور ہسپتال کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں جس پر ان کی

 

 

 

درخواست پر دو مخیر شخصیات نے ان منصوبوں کیلئے وعدہ کیا ہے کہ وہ لوگ اگلے پانچ سالوں میں 20 ارب روپے دیں گے اور اس بات کی باقاعدہ حامی بھر لی ہے اور ایک تقریب میں بھی اعتراف کیا ہے ،

 

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں مخیر شخصیات کی جانب سے دیے گئے فنڈز سے تعمیر کئے گئے انڈس ہسپتال کا افتتاح کیا اور اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال

 

 

 

کی تعمیر میں حصہ لینے والی شخصیات کا نام ظاہر کیا اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کی جانب سے دی گئی اربوں روپے کی رقم کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔اور ان لوگوں کا بہت شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

 

 

اور اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کے لیے خود بھی تالیاں بجائیں اور شرکاء سے بھی تالیاں بجانے کا با ر بار کہتے رہے اور انہوں نے پھر ان میں سے ایک کو جو کہ فیصل آفریدی تھے انہیں اسٹیج پر بلایا اور پھر فیصل آفریدی نے یہ اعلان کیا کہ وہ پانچ سالوں میں 10 ارب روپے دیں گے تاکہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کر وایا جا سکے ۔

 

 

 

ان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گوہر اعجاز کو بھی اسٹیج پر بلایا اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ بھی اعلان کریں جس پر گوہر اعجاز صاحب نے کہا

 

 

 

کہ ہماری کمٹمنٹ تو آپ کے ساتھ ہے تو آپ کے لئے اوپن چیک ہے جس پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ چیک کو کلوز کریں اور پھر گوہر اعجاز سے بھی پانچ سال میں 10 ارب روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 day ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

4 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

6 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago