پاکستان (نیوز اویل)، وزیر مذہبی امورپیر نور الحق نے وزیراعظم عمران خان سے اہم مطالبہ کر دیا اور
رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات کی وجہ سے رمضان نشریات کے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے ہیں اور درخواست کی ہے کہ ان پر ہر صورت عمل کروایا جائے ۔
ان کا وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں مذہبی عقیدت کو مدنظر رکھا جائے اور ساتھ ہی ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کے چھ رہنما اصول ارسال کر دیے ہیں جو کہ یہ ہیں :
پہلے اصول کے مطابق معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ رمضان ٹرانسمیشن کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔ دوسرے اصول کے مطابق رمضان ٹرانسمیشن میں متنازعہ مسائل کو زیر بحث نہ لایا جائے ۔ تیسرے اصول میں کہنا تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان کے لیے ضروری ہو کہ اسے دینی و مذہبی علم ہو ۔چوتھے اصول میں کہا کہ میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کو ذہن میں رکھ کر ہو اور اس مبارک مہینے کے تقدس کو پامال نہ کرے ۔ پانچویں اصول کے مطابق مقدس شخصیات اور مسالک کا احترام ضروری ہو ۔ اور آخری اصول میں کہا گیا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیم شو اور دوسرے غیر سنجیدہ پروگرامز نشر نہ کیے جائیں ۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…