اہم خبریں

ووٹ چوری سے جس لاڈلے کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے اس نے ملک کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا بھی اپنے کیے پہ پشیمان، مولانا فضل الرحمٰن کے حیران کن انکشافات!

پاکستان (نیوز اویل)، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس لاڈلے کو ووٹ چوری سے قوم پر مسلط کیا گیا تھا اس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے اس نے رشوت کا بازار گرم کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم صرف اور صرف ووٹ چوری کی وجہ سے بنا ہے اور ایک ہزار کے مجمع کو ایک لاکھ کا مجمع دکھانے والا میڈیا بھی آج پشیمان ہے مجھے لالچ دیا گیا لیکن میں نے ہر قسم کا لالچ دینے والوں کا منہ بند کر دیا اور ان کا پیسہ ان کے منہ پر دے مارا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو حکمران ہم پر مسلط ہیں یہ ہماری اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں اور 2018 میں مغربی لوگوں کو خوش کرنے کے لیے عمران خان کو ہم پر مسلط کردیا گیا جو کہ ہماری غیر اعمالیوں کا نتیجہ تھا حکومت ایسی دھاندلیوں کی پیداوار ہے کہ اسے اقتدار میں لانے والے بھی آج شرمندہ ہیں ۔

پاکستان کا دیو الیہ ہو چکا ہے عوام بے روزگار ہو گئی ہے اور مہنگائی ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اب اس حکومت کا جانا طے ہے پی ڈی ایم پوری کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہماری کوششیں جلد ہی کامیاب ہوں گی یہ یہودی ایجنٹ پاکستان کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کو بیچ کر کھا جانا چاہتا ہے جب تک یہ نااہل لوگ 22 کروڑ عوام پر مسلط رہیں گے تب تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہونگے اور آپ نے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے اور آخر میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں تبدیلی آئے گی اور پاکستان ظالم حکمرانوں کے شکنجے سے نکل آئے گا اور یہ حکومت گھر چلی جائے گی۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 day ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

4 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago