وہ دعا جس کو پڑھ کے عذاب قبر اور جہنم سے بچا جا سکتا ہے ۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، م و ت کے بعد جب انسان قبر میں دفنایا جائے گا تو جزاوسزا کا دور وہیں سے شروع ہو جائے گا۔ قبر کو جنت کے باغ یا پھر دوزخ کے گڑھے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ جو لوگ نیک ہوں گے

 

 

 

اور انہوں نے اپنی ساری زندگی احکام الٰہی کے مطابق گزاری ہو گی، ان کے لیے قبر جنت کے باغ سے کم نہ ہوگی۔ اس کے برعکس جن لوگوں نے اپنی پوری زندگی کھیل تماشوں میں گزاری ہو گی،

 

 

 

احکام الہی اور سنت پیغمبر کو پس پشت ڈال دیا ہوگا تو قبر واقعی ان کے لئے جہنم کا گڑھا ثابت ہوگی۔ قبر کا عذاب اس قدر بھیانک ہوگا کہ احادیث مبارکہ میں بھی عذاب قبر سے پناہ مانگتے رہنے کی بار بار تلقین آئی ہے۔
ایک روایت کے مطابق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر ناتوانی و بزدلی، سستی اور ضعف العمری اور عذاب قبر سے پناہ مانگتے سنا جاتا تھا۔

 

 

 

ایک اور روایت کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ عذاب قبر سے نجات حاصل کرنے کے لیے سورۃ الملک کی تلاوت کیا کریں.

 

 

قبر کے عذاب سے بچنے کے لیے سورۃ التکاثر کی تلاوت کرنے کے بارے میں بھی روایات ملتی ہیں۔
امام علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن سورۃ النساء کی تلاوت کرنے والا قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا۔

 

 

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ زندگی کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارا جائے۔ اگر دل میں خوف خدا ہو تو انسان ضرور برائی سے بچے گا۔ اس کے علاوہ عذاب قبر سے بچنے کے لئے لیے جن صورتوں کو پڑھنے کی تلقین روایات میں ملتی ہے ان کو ضرور پڑھا جائے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *