اہم خبریں

وہ ملک جہاں بے کار ٹیکسیاں کھیت بن گئیں ٹیکسی ڈرائیوروں کا کام ختم ہو کر رہ گیا

بینکاک(این این آئی)ٹیکسی کمپنی نے بے کار کھڑی ٹیکسیوں کی چھتوں پر کھیت اگا لیے’تھائی لینڈ کے دارالحکوت بینکاک میں کوویڈ 19 کی سخت پابندیوں نے شہر کی مصروف سڑکوں کو پرسکون کردیا اورٹیکسی ڈرائیوروں کا کام ختم ہو کر رہ گیا ہے۔رنگ برنگی اور سڑکوں پر دوڑنے والی ٹیکسیوں کی پہیوں کو کورونا نے بریک لگا رکھی ہے۔ تمام ٹیکسیاں کمپنی کے

پارکنگ لاٹ میں کھڑی بے کار ہو رہی ہیں۔لیکن اب ٹیکسیوں کے قبرستان میں زندگی کی رمق لوٹ آئی ہے۔ کمپنی کے مالک نے گاڑیوں کی چھتوں اور بونٹ پر چھوٹے چھوٹے کھیت بنا دیے ہیں۔ جہاں سبزیاں اگانے کے ساتھ ساتھ مینڈکوں کی افزائش نسل بھی ہورہی ہے۔مزدوروں نے بانس کے فریموں میں سیاہ بن لائنر کھینچ کر اور انہیں مٹی سے ڈھک کر چھوٹے باغات بنائے ہیں۔یہاں اگائی جانے والی سبزیاں بے روز گار ٹیکسی ڈرائیورز اور ان کے اہل خانہ کا پیٹ بھر رہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سبزیوں کا استعمال کر کے ایک ملازم یومیہ ڈیڑھ ڈالر یعنی ڈھائی سو روپے تک کی بچت کر سکتا ہے وقت کا کھانا بھی بن سکتا ہے۔بے روزگاری کے وقت میں بھی ملازمین کو کھانے کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ چھتوں پر سبزیاں اگانے سے ٹیکسیوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ اور ان میں سے بیشتر پہلے ہی خراب ہوچکی ہیں۔ انجن ٹوٹے ہوئے ہیں ، ٹائر فلیٹ ہیں۔ ان سے اب اور کوئی کام نہیں لیا جاسکتا۔یاد رہے کہ بنکاک میں ٹیکسی کی تجارت عام طور پر سیاحت پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے لیکن ملک میں داخلے پر سخت پابندیوں کے بعد یہ کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago