پاکستان (نیوز اویل)، آپ کے پاؤں آپ کی جسمانی صحت کے حوالے سے سچ بولتے ہیں، پاؤں کی ظاہری صورت کو مد نظر رکھتے ہوئے جسمانی بیماریوں کی تشخیص آخر کیسے ممکن ہے۔
انسانی پاؤں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے آلہ کار ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے پاؤں کی جلد خشک ہو رہی ہے اور ایڑیاں کھردری ہو رہی ہیں تو یہ آپ کے جسم میں تھائی رائیڈ گلینڈ کی خرابی کی علامت ہے۔ اس سے عصبی نظام، بلڈ پریشر اور ٹشو کی پیداوار کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پاؤں کی انگلیوں پر بال ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر آپ کو لگے کہ پاؤں کی انگلیوں سے بال جھڑ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ خون کی گردش متوازن نہیں ہو رہی۔ اس کی وجہ شریانوں کی خرابی ہو سکتی ہے جو دل کے دورے اور اور فالج کے اٹیک کا سبب بن سکتی ہے۔
پاؤں کا سن ہوجانا بھی خون کی گردش مناسب نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کی علامت بھی ہے۔ ایسے مریضوں میں خون کی گردش مناسب نہ ہونے کی وجہ سے زخم مندمل ہونے میں بھی دیر لگتی ہے۔ صبح کے وقت پاؤں میں درد ہونا روماٹائیڈ آرتھرائٹس کی علامت ہے۔ یہ جوڑوں کی ایک بیماری ہے جس میں جوڑوں میں سوزش ہو جاتی ہے۔ پاؤں کی انگلیوں کے ناخنوں پر بھوری یا سیاہ لکیریں نمودار ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے کیونکہ یہ میلانوما نامی بیماری کی علامت ہو سکتی ہیں جو کہ ایک قسم کا جلد کا کینسر ہوتا ہے۔ ان علامات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا آئے اور یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ورزش اور صحت مند غذا کو کو روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…