پاکستان (نیوز اویل)، وہ پاکستانی جو مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی کو چلاتا ہے ۔۔ اِس گھڑی سے متعلق کیا خاص باتیں معلوم ہوئیں؟ دیکھئے
۔
مکہ کلاک ٹاور تو سب نے دیکھا ہوا ہے لیکن یہاں نصب گھڑی کو چلاتا کون ہے اس کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی کو چلانے والا کوئی اور نہیں بلکہ سکھر سے
تعلق رکھنے والا ایک پاکستانی شہری عمران ہے۔ عمران کا تعلق مکہ کلاک ٹاور کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔
عمران 12 سال سے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات
ہیں اور کلاک ٹاور کی گھڑی چلانے کی ذمہ داری انہی کی ہے۔ گھڑی چلانے کے علاوہ اس کی مرمت کا کام بھی عمران کے ذمے ہے۔ یہ مکینیکل گھڑی سولر سسٹم کی مدد سے چلتی ہے۔
21 ٹن کی اس گھڑی کی دو موٹریں ہیں۔ ایک موٹر منٹ کے گیئر کو چلاتی ہے اور دوسری موٹر گھنٹوں کے گیئر کو۔
منٹوں والی سوئی کی لمبائی 28 میٹر جبکہ اس کا وزن 7 ٹن ہے۔ گھنٹوں والی سوئی 18 میٹر لمبی ہے جبکہ اس کا وزن 6۔5 ٹن ہے۔