کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، حکومت سندھ نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اوراحکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گاہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔