پاکستان (نیوز اویل)،
اسلام اور انسانی فلاح کے لئے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ایک دوسرے کے متضاد نہیں بلکہ یہ تو پیغمبرانہ ورثہ ہے۔ قرآن پاک میں بھی اللہ تعالی نے انسان کو اپنے ارد گرد غوروفکر کرنے کی تجویز دی ہے۔ بے شک انسان کا علم محدود ہے۔ اللہ جتنا چاہتا ہے اسے اپنی مرضی سے علم کے خزانوں میں سے عطا فرما دیتا ہے۔
کسی بھی مرض کے علاج کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا کے ساتھ ساتھ دوا تجویز کرنا حقیقت میں طبی ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب ہے۔ جنگ خندق میں حضرت سلمان فارسی کے مشورے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے علاقے میں خود خندق کھدوائی جو کہ ایک قسم کا ڈیفنس سسٹم تھی۔ یہ خندق اسلامی تاریخ میں ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کا مظہر ہے۔
سورہ ملک میں اللہ نے انسان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کے تخلیق کردہ اوپر تلے سات آسمانوں میں کوئی نقص یا شگاف ہی تاش کر لے، بلاشبہ ناکام رہے گا۔ دراصل یہ اللہ نے انسان کو جدید علم حاصل کرنے اور عقل استعمال کرنے پر ابھارا ہے۔
حضرت نوح علیہ السلام کی بنائی ہوئی کشتی انجینئرنگ کا ثبوت ہے اور یہ کشتی بھی انہوں نے اللہ کے حکم سے بنائی تھی اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ نہ صرف دنیاوی ترقی کے لئے اہم ہے بلکہ یہ انسانی فلاح کے حصول کے لیے اللہ کے حکم کے عین مطابق بھی ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…