اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے چند روز قبل ویرات کوہلی نے کپتانی سے استعفے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں 31 سالہ ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی ٹونٹی میں سیلکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہت شرما کو دی جا سکتی ہے۔روہت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل جتوا چکے ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوہلی کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔ 31 سالہ کوہلی اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے وہ 65 جیتے جبکہ 27 میں شکست ہوئی۔

ویرات کوہلی کی جیتنے کی شرح 70.43 فیصد ہے۔ کوہلی 45 ٹی ٹونٹی میچز میں بھی کپتانی کرچکے ہیں جن میں سے 27 میں فاتح رہے اور 14 میں شکست ہوئی۔ دوسری جانب 34 سالہ روہت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، انہوں نے ون ڈے میں 8 جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

کوہلی کی کپتانی پر سب سے بڑی تنقید یہ ہوتی ہے کہ ان کے قیادت سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کی کوئی بھی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔ حال ہی میں بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا، جس کے بعد انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago