اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور ہو گئی ہے ،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل 221 ووٹ منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر
نے گنتی کو چیلنج کر دیا جبکہ اسپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رکن قومی مہتاب عباسی کو گنتی کرنے سے روک دیاہے ،تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا تو اپوزیشن کے دباو پر گنتی کرائی گئی اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل221 ووٹ سے منظور کر لیا گیا ہے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا بل پیش کرنے کی تحریک پر گنتی کے مطابق حمایت 221 اور مخالفت میں 203 نکلے یعنی اپوزیشن کے 10 اراکین ایوان میں موجود نہیں اور حکومت کے 6 موجود نہیں جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے چیلنج کر دیا اور دوبارہ گنتی شروع کر دی گئی اس موقع پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی مہتاب عباسی نے گنتی کرنا شروع کی تو وزیر مواصلات مراد سعید کی نشاندہی پر اسپکیر اسد قیصر نے مہتاب عباسی کو گنتی کرنے سے روک دیا جس پر اپوزیشن نے اسپکیر پینل بینچز کو گھیرے میں کر کے حکومت مخالف اور وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے۔۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…