پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان اس کھلاڑی کی خود غرضی کی
وجہ سےاپنا اہم فائنل کا میچز ہارا ہے،گوتم گھمبیر
۔
آسٹریلیا میں ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ پاکستان کے لیے نہایت قابل فخر بات ہے۔ لیکن پاکستان فائنل جیتنے میں ناکام رہا۔ جس پر سابق
کرکٹرز کی مختلف رائے ہیں۔ کچھ لوگ ٹیم کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اتنے سال بعد فائنل تک پہنچی۔ لیکن وہیں کچھ
ایسے لوگ بھی ہیں جو کہ اس شکست کی وجوہات کے حوالے سے مختلف نتائج پر پہنچ رہے ہیں۔
ایسے لوگوں میں بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر بھی ہیں
جن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی فائنل ہارنے کی وجہ کپتان بابر اعظم کی خود غرضی ہے۔ گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اوپننگ بلے باز نہیں ہیں۔ ان کو اوپننگ کے لئے کسی اور بلے باز کا چناؤ کرنا چاہیے تھا۔
مگر وہ مسلسل خود اوپر آتے رہے۔ بابر اعظم کو مڈل آرڈر میں کھیلنا چاہیے تھا۔ فخر زمان کو اوپننگ کے لئے بھیج دینا چاہیے تھا اور ٹیم کا بھلا سوچنا چاہیے تھا۔
گوتم گھمبیر کے اس بیان کے بارے میں وسیم اکرم سے
جب ان کی رائے پوچھی گئی تو وسیم اکرم نے کہا کہ گوتم گھمبیر ایک مایہ ناز بلے باز ہے اور ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔ یہ گوتم کی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔
پاکستان فائنل میں زیادہ سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا مگر کیونکہ پاکستان کا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین سمجھا جاتا ہے تو امید کی جا رہی تھی کہ
پاکستان انگلینڈ پر غلبہ پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ لیکن ان امیدوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔
فائنل میں پہنچ کر فائنل نہ جیتنا مداحوں کے لیے آئے دکھ کا باعث ضرور ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ہمت نہیں ہاری اور خاص طور پر بولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…