اہم خبریں

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ ڈرامہ سیریل کا معاہدہ طے پا گیا ، کس بڑی شخصیت کی زندگی پر ڈرامہ بنایا جائے گا ؟‎

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کیزندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترکی کی اکلی فلمز کے مالک پروڈیوسر ایمری کونوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا اعلان کیا۔

ایمری کونوک نے لکھا کہ مبارک جمعہ کو خوشخبری، اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔ایمری کونوک نے کہا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔

واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے۔صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 week ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago