پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی تنظیم کا اعلان کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہی نئے عہدے داروں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے اندر فواد چوہدری کو سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
فواد چوہدری وزیر سائنس ٹیکنالوجی بھی رہ چکے ہیں اب فواد چوہدری کو سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ اعظم سواتی ، امیر بخش بھٹو ، اور خان محمد کو بھی سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ سینیٹر نائب صدر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے جونئیر نائب صدر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔