اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے کن اہم رہنماؤں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا، اب کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے؟

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے اور پرویز الہی سے ملاقات کی ہے اور مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

محمد نواز خان بھروانا اور مہرخان بھروانہ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تھے انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے محمد نواز خان بھروانہ اور مہر خان بھروانہ نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو چھوڑا ہے اور پرویز الہی سے ملاقات کی اور انہیں ق لیگ میں شمولیت کا بتایا تو پرویز الہی نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہماری پارٹی اپنے تمام ممبرز کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور ہر ممبر کی رائے کو اہمیت دیتی ہے ۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے ممبرز کے حوالے سے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے لیے خوش آئند نہیں ہے ہوسکتا ہے کہ اس دفعہ انتخابات میں یہ معاملات پاکستان تحریک انصاف کو پریشانی سے دوچار کریں۔ یاد رہے پرویز خٹک کے ساتھ بھی وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی میں کافی بحث ہوئی تھی لیکن پرویز خٹک نے عمران خان کو اپنا محسن قرار دیا اور کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور ساتھ ہی ساتھ اسمبلی میں ہونے والے معاملات کے حوالے سے یہ کہا کہ وہ ہماری پارٹی کا معاملہ تھا۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

3 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago