پاکستان (نیوز اویل)، فواد چودھری نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر بل سے پہلے باتیں کی جاتی ہے جو کہ اتحادی کرتے ہیں اور ریاست کس کے ساتھ ہے اس بارے میں بات کرنا ایک فیشن کی طرح بن گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ادارے وفاقی کابینہ کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے کیونکہ یہی قانون ہے اور ایسا کرنا ہی بنتا ہے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بھی جلد ہی اس بات کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ پاکستان اب زرداری اور شریف خاندان سے بہت آگے نکل چکا ہے ۔ دوسری جانب قمرالزمان کائرہ نے میں نے بھی شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون آپس میں مخالف جماعتیں ہیں اور وہ الیکشن بھی اپنی طرف سے ہی لڑیں گی لیکن ابھی کے لیے تحریک عدم اعتماد قائم کرنا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں میں رابطے بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیس اسمبلی کے ممبر ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنا چاہتے ہیں کیوں کہ اگر وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ رہے تو ان کی سیاست بالکل ختم ہو جائے گی اگر انہوں نے ترمیمی بل کی منظوری کو بھی سینیٹ کی غلطی قرار دیا ہے ۔